تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 0:29

اوگرا کا پیٹرول قیمتوں میں3سے13 فیصد اضافے کا اعلان

اے آر وائی - اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے تیرہ فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 4روپے 85پیسے کے اضافے سے 88روپے اکتالیس پیسے،ہائی اسپیڈ 4 روپے 42 پیسے کے اضافے سے 97روپے 31 پیسے،کیروسین آئل 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 89 روپے ستر پیسے، لائیٹ ڈیزل 9روپے39پیسے کے اضافے سے 88روپے تیس پیسے ، ہائی آکٹین ایک روپے 80 پیسے کے اضافے سے 99روپے ، 90پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے بیالیس پیسے کے اضافے سے ستانوے روپے اکتیس پیسے ہوگئی ہے ۔حکومت اب تک پٹرولیم مصنوعات میں 35ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکی ہے ۔مئی کے مہینے میں حکومت مزید نو ارب روپے کا نقصان برداشت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.