2 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:33
اسامہ جاں بحق، خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی
اے آر وائی - سنگا پور: اسامہ بن لادن کے جاں بحق ہونے کی خبر کے بعد ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر تیس سینٹس کمی سے ایک سو بارہ ڈالر تریسٹھ سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے اکیانوے سینٹس کمی سے ایک سو چوبیس ڈالر اٹھانوے سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔