2 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:27
لاہور :سی این جی اسٹیشنز پر دو روز کے لیے گیس کی سپلائی بند
اے آر وائی - لاہور : لاہور ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت آج صبح چھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر دو روز کے لیے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشنوں پر پیر کی صبح سے بدھ کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
گیس کی سپلائی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی کی بندش کا جواز گیس کی شدید قلت بتائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے گیس کی چوری اور مس مینجمنٹ جیسے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا جارہا ۔ عوام جو پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں گیس کی دو روزہ بندش انکی مشکلات کو دو چند کررہی ہے۔