2 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:14
ایک سو پاکستانی کمپنیز پر مشتمل انڈیکس پاکستان ہنڈرڈ کا اجرا
اے آر وائی - اسلام آباد : آل ورلڈ نیٹ ورک نے پاکستان کی سوبہترین کمپنیز پر مشتمل انڈیکس پاکستان ہنڈرڈ کا اجراء کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں آل ورلڈ نیٹ ورک کے ماہرین نے وزیر خزانہ ڈاکٹڑ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انڈیکس پاکستان ہنڈرڈکی تشہیر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی۔ انڈیکس میں ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیز کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ انڈیکس پاکستان کاروباری طبقے کے مشرق وسطی کے تاجروں سے روابط بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔