3 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:10
آئل کمپنیز اور آئی پی پیز کو 20ارب روپے ادا کردئیے
اے آر وائی - لاہور : پیپکو کے منیجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز اور آئی پی پیز کو بیس ا رب روپے ادا کردئیے گئے ہیں۔
لاہور میں پریس بریفنگ میں رسول خان محسود کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیز اور آئی پی پیز کو بیس ا رب روپے ادا کئے جانے سے آئندہ دو سے چار روز میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہے۔