تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:28

ایران کو اجناس اور کپاس برآمد کرنا چاہتے ہیں، وزیر خوراک

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان نے ایران کے ساتھ کپاس، چاول، پھل ، سبزیوں اور کینو کی تجارت کی غرض سے اس کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے درخواست کر دی ہے۔



وزیر خوراک و زراعت اسرار اللہ زہری نے ایرانی سفیر ماشاللہ شاکری سے ملاقات میں ایران کے ساتھ ڈبلیو ٹی او کے تیار کردہ معیا رات کے تحت سبزیوں اور جانوروں کے مکمل چیک اپ کرنے کی سہولتیں فراہم کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ پاکستان ایران کے ساتھ کھجوروں اور دوسرے پھلوں کی تجارت اور تیاری میں بھی تعاون کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.