3 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:25
مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے صوبائی محکموں کو مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
آئندہ جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن سے پہلے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تیاری سے متعلق اجلاس میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں برس مسلسل گرمی نہ پڑنے کی وجہ سے زیادہ سیلاب کی توقع نہیں ہے۔ تاہم چھوٹے درجے کے سیلاب کی پیشں گوئی ہے۔ جس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔