4 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:12
اوگرا کاسی این جی کی قیمت میں2روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفیکشن
اے آر وائی - اسلام آباد : اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا،پوٹھوہار اور بلوچستان میں نئی قیمت 59.57روپے ہو گی جبکہ سندھ اور پنجاب میں نئی قیمت 56.80روپے ہو گی ۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمت پانچ مئی سے نافذالعمل ہو گی۔یہ اضافہ سی این جی ایسو سی این کے مطالبے پر کیا گیا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے، بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہونے سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔