4 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:13
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت111 ڈالر فی بیرل سےنیچےآ گئی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سو گیارہ ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کی قیمت سینتالیس سینٹس کمی سے ایک سو دس ڈالر اٹھاون سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے پینتیس سینٹس کمی سے ایک سو بائیس ڈالر دس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔