4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:52
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 285پوائنٹس کی شدید مندی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو شدید مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو پچاسی پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار چھ سو بہتتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر آٹھ کروڑ نوے لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ دوسو اڑتالیس کمپنیز کے حصص سستے اور انتالیس کے حصص مہنگے ہوئے۔