5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:27
ایشیاءکی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں آج مندی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ تین فیصد گر گیا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔
انڈونیشیا،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی جبکہ تائیوان،سری لنکا اور بھارت کی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔