5 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:37
ٹیکسٹائل کے 3ارب ڈالر کے برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ
اے آر وائی - لاہور : اپٹما نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ دو ماہ میں کم و بیش تین ارب ڈالر کے برآمدی آرڈرز منسوخ ہوجائیں گے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہر اعجاز نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تیار کرے۔ سترہ روپے فی یونٹ کے حساب سے دستیاب بجلی کسی بھی شعبے کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شرح سود ساڑھے سات فیصد ہے اور پاکستان میں اسے چودہ فیصد کی سطح سے نیچے لایا جائے۔