5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:36
وفاقی بجٹ اٹھائیس مئی کو پیش کردیاجائےگا،وزیرخزانہ
اے آر وائی - کراچی : وفا قی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ اٹھا ئیس مئی کو پیش کردیا جائے گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے۔ انسٹیٹیو ٹ آف چارٹرڈ اکا ؤنٹینٹس کےکانووکیشن سے خطاب اور صحافیو ں سےگفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ اٹھا رہویں ترمیم کے بعد زرعی ٹیکس لگا نا صو بوں کا اختیار ہے۔ تین لاکھ سے زائد آمدنی والے افراد پر برابری کی بنیاد پر ٹیکس لگنا چاہئے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جنہوں نے اس ملک سے سب سے زیا دہ فائدہ اٹھا یا وہی اس پر سب سے زیادہ تنقید کر تے ہیں۔