5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:24
نو ماہ میں18کروڑ19لاکھ ڈالر کے آلات جراحی برآمد
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران اٹھارہ کروڑ انیس لاکھ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزا دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران سرجری کے سامان اور طبی آلات کی برآمدات میں دو اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت سترہ کروڑ بہتتر لاکھ ڈالر تھی۔ مارچ دو ہزار گیارہ میں سرجری کے سامان اور آلات جراحی کی برآمدات کی مالیت دو کروڑ سات لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت ایک اعشاریہ چار فیصد کم ہے۔