تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:39

سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی، ایک تولہ 900روپے سستا

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو پچیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار نو سو سترہ روپے ہوگئی ہے۔



سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کی نمایاں کمی ہوئی اور یہ سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب اس میں ٹیکنیکل کریکشن دیکھی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.