5 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:21
لاہور سے ترکی کیلئے پہلی مال گاڑی روانہ
اے آر وائی - لاہور : لاہور سے ترکی کے لیے پہلی مال گاڑی روانہ ہوگئی ہے جو 16مئی کو ترکی کے شہر استنبول پہنچے گی۔ مغل پورہ ڈرائی پورٹ سے روانہ ہونے والی مال گاڑی 12بوگیوں پر مشتمل ہے۔ جن میں معدنیات اور دیگر اشیاءترکی کے شہر استنبول بھجوائی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ترکی جانے والی مال گاڑی کا نام ترکی کے صدر عبداللہ گل کے نام پر گل ٹرین رکھا گیا ہے جو کوئٹہ اور ایران سے ہوئی ہوئی 16مئی کو استنبول پہنچے گی۔ریلوے حکام کے مطابق تجارت کے فروغ کے لیے آئندہ بھی مزید مال گاڑیاں ایران کے راستے ترکی بھجوائی جائیں گی۔