6 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:42
اسامہ جاں بحق:پاکستان کی قلیل مدتی ریٹنگ کو خطرہ نہیں،موڈیز
اے آر وائی - نیویارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے پاکستان کی قلیل مدتی ریٹنگ کو خطرہ نہیں ہے۔
موڈیز کے سیئر تجزیہ کار آنندہ مترا نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹیجک تعلقات اہمیت کے حامل ہیں اور افغان جنگ کے لئے پاکستان سے ملنے والی سپلائی لائن پر امریکا اور نیٹو فورسز کا بڑی حد تک انحصار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد پاکستانی معیشت کے لئے مددگار ہے۔