7 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:20
اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پرقابوپانے کیلئے حکمت عملی پرغورہوگا۔ اجلاس میں نئی گاڑیوں کی قیمتوں کاجائزہ لیاجائے گا اس موقع پرگندم کی پیداوارسے متعلق اموربھی زیرغورآئیں گی۔