7 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:27
مہنگائی ایک ہفتےمیں0.4فیصدبڑھ گئی،وفاقی ادارہ شماریات
اے آر وائی - اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پانچ مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کی نسبت سولہ اعشاریہ ایک تین فیصد رہی۔
اس دوران روزمرہ استعمال کی اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، تیرہ میں کمی جبکہ بائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیٹرول، مٹی کا تیل، ڈیزل ، آلو، مرغی ، دودھ، کیلے اور دیگر شامل ہیں۔