7 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:36
عالمی منڈی: سونا گزشتہ ہفتے 64.8ڈالر فی اونس سستا
اے آر وائی - کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں گزشتہ ہفتے چونسٹھ ڈالر اسسی سینٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اس کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت پندرہ سو چھپن ڈالر چالیس سینٹس سے گر کر چودہ سو اکیانوے ڈالر ساٹھ سینٹس فی اونس پر آ گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق مارچ دو ہزار نو کے بعد یہ پہلا ہفتہ ہے جس میں سونے کی قیمت میں اتنی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت کے استحکام کے حوالے سے خدشات بڑھنے اور دیگر عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کی سونے کی خریدای میں دلچسپی کم ہوئی ہے۔