7 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:51
نئے بجٹ میں ٹیکس ریٹ اضافہ نہیں کیا جائے گا،وزیر خزانہ
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں ٹیکس ریٹ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکس ریٹ بڑھا کر تمام ٹیکسز کو متوازی کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں بجٹ اہداف پر غور کے لئے بلائے گئے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے اثاثہ ٹیکس کو ریفنڈ کرواسکیں گے۔
کونسل کے رکن ڈاکر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اثاثوں پر ٹیکس سے تیرہ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ توانائی کا مسئلہ سنگین ہے جس کے حل کے لئے قومی اتھارٹی کا قیام زیر غور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے محصولات وصولی کا ہدف انیس کھرب باون ارب روپے مقرر کئے جانے کی تجویز ہے۔