تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:49

کراچی:فرنس آئل کی فراہمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

اے آر وائی - کراچی : پی ایس او نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ہدایت پر کے ای ایس سی کو دو ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فراہم کردیا تاہم اس کے باوجود شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔



پی ایس او کے مطابق کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے کے ای ایس سی کا کریڈٹ ختم ہونے کے باوجود فرنس آئل فراہم کیا گیا۔ کے ای ایس سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر پی ایس او فرنس آئل فراہم کرے تو شہر سے اضافی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔ تاہم نارتھ کراچی، لانڈھی، ملیر، کورنگی اور ناظم سمیت مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.