9 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:25
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت98 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اٹھانوے ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے ایک ڈالر پچپن سینٹس اضافے سے اٹھانوے ڈالر تہتر سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے ایک ڈالر اکتیس سینٹس اضافے سے ایک سو دس ڈالر چوالیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔