9 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:46
کپاس کی قیمت میں مزید 500 روپے فی من کمی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں کپاس کی قیمت میں مزید پانچ سو روپے فی من کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد کپاس کی فی من قیمت دس ہزار روپے سے گر کر نو ہزار پانچ سو روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
جنرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خریداری کم ہونے اور قیمت گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں اور دو ماہ کے دوران کپاس کی قیمت میں پینتیس فیصدکمی آ چکی ہے۔