9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:5
لاہور،ملتان،گوجرانوالہ:سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بند
اے آر وائی - لاہور: گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو دوروز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی تین روز کےلئے بند کردی گئی ہے ۔
گیس کی بندش کی وجہ سے سی این جی سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ دوسری جانب صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ۔سوئی ناردرن گیس حکام کاکہناہے کہ سی این جی اسٹیشنزاور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر کے پاورپلانٹس کو گیس فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم کیاجاسکے ۔