تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:32

فائنانشل انوویشن چیلنج فنڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے فائنانشل انوویشن چیلنج فنڈ کا اجراءکر دیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک شاہد حفیظ کاردار نے کہا کہ فائنانشل انوویشن چیلنج فنڈ ۔۔۔جدت کو فروغ دینے، نئی مارکیٹوں کی آزمائش، سروس ڈلیوری کی لاگت کم کرنے، طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے اور مالیاتی خدمات کی طلب کو پورا کرنے کی غرض سے نئی راہیں فراہم کرنے کے لئے گرانٹس دے گا۔فنڈ کی مالیت ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈ ہے ۔



انہوں نے کہا کہ برانچ لیس بینکنگ ماڈلز کے فروغ کے ساتھ اب ٹیکنالوجی پر مبنی ادائیگیوں کے نئے راستے ہموار ہوئے ہیں جو باسہولت، محفوظ اور باکفایت ہیں۔ فائنانشل انوویشن چیلنج فنڈ سے مستفید ہونے کے لئے اظہار دلچسپی کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس مئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.