10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:38
نجکاری کمیشن:اوجی ڈی سی ایل کےبانڈزجاری کرنیکافیصلہ
اے آر وائی - اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے او جی جی ڈی سی ایل کے قابل تجدید بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وزیر نجکاری غوث بخش مہر کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے قابل تجدید بانڈز کے اجراء کے لئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے امور کا جائزہ لینے کے لئے دو مشاورتی کمیٹیاں قائم کی گئیں۔
یہ کمیٹیاں مالیاتی مشیر کی تقرری کے امور کار اور قانونی پہلوؤں کے امور انجام دیں گی جس کے نتیجے میں او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد بانڈز کا اجراء ہوسکے گا ، او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد بانڈز کی تعداد تینتالیس کروڑ حصص سے زائد ہو گی۔