تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:49

بینک قرضوں کی وصولی کیلئے ہراساں نہیں کرسکتے،اسٹیٹ بینک

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک قرضوں کی وصولی کے لئے ناجائز ہتھکنڈے اور غیر قانونی طریقہ کار استعمال نہیں کر سکتے۔ایسا ہو توصارفین شکایات درج کرائیں۔



مرکزی بینک کے کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محسن رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بینکس اسٹیٹ بینک کی فئیر ڈیٹ کلیکشن گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کے پابند ہیں۔اگر قرضوں کی وصولی کے لئے ڈرایا دھمکایا جائے،بدتمیزی کی جائے یا کسی بھی طرح سے ہراساں کیا جائے تو صارفین اسٹیٹ بینک کو مطلع کر سکتے ہیں۔ محسن رشید کا کہنا تھا کہ ان کے شعبے کے پاس بینکوں سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.