تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:6

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج دبئی میں ہوں گے

اے آر وائی - دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج دبئی میں ہو رہے ہیں۔ آئندہ بجٹ، معاشی و اقتصادی اعشاریوں اور دیگر اہم نکات پربات چیت کی جائے گی۔



پاکستانی وفد گیارہ سے سترہ مئی تک آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا ۔ وفد بجٹ کا مکمل فریم ورک اور تین سال کے بجٹ سے متعلق معاملات عالمی ادارے کے سامنے رکھے گا ۔ وفد عالمی مالیاتی ادارے سے نئے ٹیکسوں کے نظام سے متعلق مذاکرات بھی کرے گا ۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پندرہ سے سترہ مئی تک عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.