تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:11

سی این جی اسٹیشن2روز کی بندش کے بعدکھل گئے

اے آر وائی - لاہور : لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ ریجن میں سی این جی اسٹیشن دو روز کی بندش کے بعد آج صبح کھول دیئے گئے، عوام دو دن تک مہنگا پیٹرول خرید کر کام چلاتے رہے۔



دو روز کے تعطل کے بعد لاہور ریجن میں واقع سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال تو کردی گئی ہے تاہم صارفین لمبی قطاروں میں پھنس کر آفس تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔



بدھ کی صبح لاہور میں واقع بیشتر سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنا معمول کی بات ہے۔ دو روز سے سی این جی دستیاب نہ ہونے کے باعث دفاتر جانے والے بیشتر صارفین قطاروں میں لگ کر سی این جی بھروانے پر مجبور ہوتے ہیں جس سے ان کو دفتر جاتے ہوئے دیر ہوجاتی ہے۔



اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ پیر اور منگل کو سی این جی کی عدم فراہمی سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر حکومت کو دو روز گیس بند ہی رکھنی ہے تو ہفتہ اور اتوار کے دن گیس کی فراہمی بند کردے تاکہ دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.