تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:5

آئندہ بجٹ کا حجم 3.4ٹریلین روپےسے زائدرہنے کاامکان

اے آر وائی - اسلام آباد : مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے قومی بجٹ کا حجم تین اعشاریہ چار ٹریلین روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ میں بجٹ خسارہ مجموعی ملکی آمدنی کا چار اعشاریہ پانچ فیصد رہے گا۔



ایف بی آر کے ٹیکس محصولات کا ہدف ایک ہزار نو سو باون ارب روپے ،ترسیلات زر کا ہدف گیارہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر اوربرآمدات کا ہدف پچیس ارب نوے کروڑ ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے۔دفاعی بجٹ چار سو بانوے سے پانچ سو ار ب روپے اورافراط زرکا ہدف بارہ فیصد رکھا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.