11 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:7
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدودتیزی،انڈیکس12036پرپہنچ گیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو محدود پیمانے پر تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس چوبیس پوائنٹس اضافے سے بارہ ہزار چھتیس پر پہنچ گیا۔
مجموعی طور پر آٹھ کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ ایک سو بیس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو چالیس میں کمی ہوئی۔