1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
اے آر وائی - سنگا پور: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ دو فیصد کمی سے ایک سو چھتیس پوائنٹس پر آ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔ ہانک کانگ، تائیوان،تھائی لینڈ اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔جبکہ چین،انڈونیشیا، بھارت،سنگاپور اور ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔