8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42
خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جولائی کے خام تیل کے سودے ستر سینٹس بڑھ کر ننانوے ڈالر اناسی سینٹس میں کئے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں خام تیل کی سپلائی دسمبر کے بعد سب سے کم سطح پر رہنے اور اوپیک کی جانب سے پیداواری کوٹہ برھائے جانے کی توقعات کی وجہ سے خام تیل مہنگا ہوا ہے۔