16 فروری 2014
وقت اشاعت: 21:13
پنجاب زون کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند
جیو نیوز - لاہور…سوئی ناردرن نے آپٹما پنجاب زون کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی۔ آپٹما پنجاب زون کے صدر ایس ایم تنویر نے جیو نیوزکو بتایاکہ پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو روزانہ 7 گھنٹے گیس دی جارہی تھی،جسے بند کرنے سے ہزاروں صنعتیں بند اور لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پید اہوگیاہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خزانہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کے مطابق آپٹما کو ساٹھ روز گیس دینے کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد گیس بجلی کمپنی کو دے دی گئی ہے، موسم بہتر ہونے پر آپٹما صنعتوں کی گیس بحال کردی جائیگی۔