18 فروری 2014
وقت اشاعت: 13:33
بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد… پہاڑوں پر برف جمنے اور دریاوْں میں پانی کا بہاؤ کم ہونے کے باعث جنوری میں سستی پن بجلی کی پیداوار کم رہی، مہنگے ذرائع سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کے باعث جنوری کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بجھوائی گئی درخواست کے مطابق جنوری میں پن بجلی کی پیداوار صرف ساڑھے 13فیصد رہی جبکہ 55فیصد بجلی مہنگے تیل پر پیدا ہوئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت دو روپے بڑھ گئی ، نیپرا جلد ہی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔