18 فروری 2014
وقت اشاعت: 14:21
سالانہ5کروڑ کی چوری ،بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی گیس کنکشن پکڑ اگیا
جیو نیوز - کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم نمکو فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس کا غیر قانونی کنکشن پکڑ لیا،فیکٹری سالانہ 5 کروڑ روپے کی گیس چوری کررہی تھی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان عنایت اللہ نے بتایا کی گزشتہ رات سوئی سدرن حکام نے کرنل ریٹائرڈ شعیب کی قیادت میں ایف آئی اے کے عملے کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن میں موجود نمکو فیکٹری پر چھاپا مار کر گیس کا غیر قانونی کنیکشن پکڑ لیا۔ترجمان کے مطابق فیکٹری سالانہ 5 کروڑ روپے کی گیس چوری کررہی تھی جبکہ 25 لاکھ روپے کا نادھند بھی تھی ،چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ فیکٹری منیجر پکڑا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد فیکٹری مالکان کی جانب سے سوئی سدرن کے افسران کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔