تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:44

لائن آف کنٹرول پر تجارت دوبارہ شروع

جیو نیوز - کراچی …پاکستان اور بھارت نے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد لائن آف کنٹرول پرآج سے تجارت دوبارہ شروع کردی ہے۔پاکستان اور بھارتی حکام نے گذشتہ روز تجارت بحالی سے متعلق مذاکرات کیے جن میں مختلف معاملات زیر غور آئے۔ بالآخر پاک بھارت حکام لائن آف کنٹرول پر مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان تجارت کو ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد بحال کرنے پرراضی ہوگئے۔بھارتی حکام نے الزام لگایا تھا کہ آزاد کشمیر سے آنے والی ٹرک میں منشیات اسمگل کی جارہی تھی، جس کے بعد لائن آف کنٹرول پر تجارت 17 جنوری کو بند کردی گئی تھی اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.