22 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:20
سندھ نے 13 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے اسٹیٹ بینک کو درخواست دیدی
جیو نیوز - کراچی…صوبہ سندھ میں گندم کی فصل کٹآئی کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ گندم خریداری کیلئے وزارت خوراک سندھ نے اسٹیٹ بینک سے 13 لاکھ ٹن گندم خریداری کیلئے قرضے کی درخواست دیدی، وزیرخوراک سندھ جام مہتاب ڈہر کا کہنا ہے کہ غریب آبادگاروں کو نجی شعبے سے لٹنے سے بچانے کے لیے سرکاری اس سال زیادہ سے زیادہ گندم خریداری کرے گی۔ گندم خریداری کے لیے اسٹیٹ بینک کو قرض کی درخواست بھی بھجوادی ہے۔