تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:7

مالی سال کے ابتدائی 6ماہ ،غیر ملکی قرضوں کی مد میں 4ارب ڈالرز کی اد ائیگی

جیو نیوز - کراچی…رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حکومت نے اب تک غیر ملکی قرضوں کی مد میں تقریباً4ارب ڈالرز کی اد ائیگی کر دی-مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 2013 کے دوران 3ارب 54کروڑ ڈالر قرض جبکہ تقریباً45کروڑ ڈالر سود کی مد میں آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کو ادا کیئے گئے۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ دیکھا جارہا ہے اور اس سے روپیہ بھی غیر مستحکم ہوا۔حکومت بیرونی قرضوں کے بجائے ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے کوششیں کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.