تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:42

آئندہ 5 سال میں اسلامی بینکوں کی شاخیں دگنی کرنے کا منصوبہ

جیو نیوز - کراچی …مرکزی بینک نے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے آئندہ5 سالوں میں ملک بھر میں ان کی شاخوں کو دگنا کر نے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ملک میں سود سے پاک کام کرنے والااسلامی بینکنگ سسٹم تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اس کی سالانہ شرح نمو 30فیصد تک جا پہنچی ہے۔اس شعبے کی ترقی کے لیے مرکزی بینک نے 5 سالہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت 2018 تک ملک میں اسلامی بینکاری فراہم کرنے والی 1200 شاخوں کو دوگنا کردیا جائیگا اور اسلامی بینکاری کا بینکنگ سیکٹر میں حصہ 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد تک لے جایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.