تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:32

5مارچ سے صنعتوں،سی این جی اسیٹنشنز کو گیس بحال کرنے کی کوشش

جیو نیوز - لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کو سزائیں دینے کے لئے علیحدہ عدالتیں بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں 5 مارچ سے انڈسٹری اور سی این جی کی گیس بحال کر دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کاکہنا تھا کہ رواں سال ساڑھے چار ارب روپے کی گیس چوری پکڑی۔ گھروں میں گیس چوری کا رجحان زور پکڑ گیا ہے۔ بڑے میٹروں کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں تاہم جو بھی سسٹم لاتے ہیں گیس چور اس کا توڑ نکال لیتے ہیں۔ عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو فی الحال ہفتے میں ایک روز کے لئے گیس ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.