5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:55
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے کھل جائینگے
جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8بجے کھل جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے کھل جائیں گے۔