تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:10

کراچی اسٹاک میں گزشتہ ہفتے سرمایاکار سرگرم نظر آئے

جیو نیوز - کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورے ہفتے مارکیٹ میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے،100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ پورے ہفتے سرمایاکاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کا رحجان رہا اور انڈیکس 26 ہزار 892 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تجزیہ کاروں کے مطابق مستحکم ہوتے روپے سے معیشت میں بہتری کے آثار نظر آتے دیکھ کر حصص بازار کے سرمایاکاروں نے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی۔اس کے علاوہ امن کے حوالے وزیر اعظم میاں نواز کی طالبان کمیٹی کے ساتھ ملاقات سے بھی انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.