10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:31
ڈھاکا میں گارمنٹس مشینوں کی چار روزہ نمائش
جیو نیوز - ڈھاکا… ڈھاکا میں گارمنٹس مشینوں کی چار روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے نمائش میں پاکستان اور بھارت سمیت ایشا اور یورپ کے تیس ملکوں کی تین سو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، نمائش میں گارمنٹس انڈسٹری میں استعمال ہونے والی مشینیں اور آلات رکھے گئے ہیں، بنگلہ دیش چین کے بعد کپڑا برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور گزشتہ برس 27 ارب ڈالرز کی گارمنٹس مصنوعات برآمد کی تھیں۔