10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:43
ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کی کمی
جیو نیوز - کراچی…ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو چینی کی ہول سیل قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی کلو چینی 50 روپے سے کم ہوکر 49 روپے کلو ہو گئی ہے،جبکہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریٹیل سطح پر بھی چینی کی فی کلو قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہیں۔سندھ اور پنجاپ میں گنے کی کرشنگ معمول پر ہونے کے باوجود چینی کی فی کلو قیمت پر 3 روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔