11 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:15
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے
جیو نیوز - کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت پیر کی صبح8 بجے سے بند کر دیئے گئے تھے۔ 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی کی سپلائی آج صبح 8 بجے دوبارہ بحال کردی گئی۔