تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:54

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سنچری ،انٹربینک میں 99.60روپے کا

جیو نیوز - کراچی…ڈالر نروس نائن ٹیز کراس کرکے ایک بار پھر سنچری مکمل کرگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے تجاوز کرگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ۔ڈیلرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر 100 روپے سے نیچے آنے کے بعد اس کی خریداری میں اضافہ ہوا جس سے روپیہ کمزور ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا اور 99 روپے 60 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.