15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:13
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے دوبارہ کھل گئے ہیں۔