15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:41
آئی ای ایم ای کی تصدیق: بندرگاہوں پر لاکھوں موبائل فونز کی کلیئرنس رک گئی
جیو نیوز - کراچی…ایف بی آر نے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیشن کے بغیر موبائل کی درآمد پر پابندی لگادی جس کی وجہ سے بندرگاہوں پر لاکھوں موبائل فونز کی کلیئرنس رک گئی۔امپورٹرز کا کہنا ہے کہ مخصوص سرٹیفکیٹ کیلئے طویل وقت اور رقم خرچ ہوگی، امپورٹرز صحیح آئی ایم ای نمبر کی ذمے داری لینے کو تیار ہیں،بیرون ملک سرٹیفکیٹس پر اصرار وقت اور پیسے کا ضیاع ہوگا۔ امپورٹرز نے بتایا کہ اس صورت حال کے بعد مزید موبائل امپورٹ کے آرڈر کینسل کردیے گئے ہیں،فیصلے سے ڈیوٹی کا بھاری نقصان اور کھیپیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔